13 دسمبر 2012 - 20:30

طالبان کے ترجمان نے افغانستان میں حکام کے ایک اجلاس پر حملے کی خبر دی ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان گروہ نے آج صبح مشرقی صوبے لغمان کے صدر مقام کے نزدیک اعلی سرکاری عیدیداروں کے ایکاجلاس پر حملہ کیا ۔اس اجلاس میں صوبۂ لغمان کے گورنر اور سیکورٹی کمانڈر موجود تھے۔ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے سے ہونے والے امکانی جانی نقصان کی طرف کوئي اشارہ نہیں کیا ہے۔طالبان کے ترجمان نے افغانستان کے ایک اور مشرقی صوبے کنڑ کے شہر مانوگي میں امریکہ کے ایک فوجی اڈے پر بھی طالبان کے حملے کا دعوی کیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئي ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔/110